مفتی سعید احمد پالنپوری کی تصانیف اور اس کا ڈاونلوڈ لنک – Kitabbhubon

Blog

مفتی سعید احمد پالنپوری کی تصانیف اور اس کا ڈاونلوڈ لنک

مفتی سعید احمد پالنپوری

حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کی تصانیف جو شائع ہو کر مشرق و مغرب میں پھیل چکی ہیں، ان کا تعارف اور ڈاونلوڈ لنک درج ذیل ہے :

(۱) تفسیر ہدایت القرآن : یہ مقبول عام و خاص تفسیر ہے، پارہ ۳۰ اور ایک تا ۹ حضرت مولانا محمد عثمان کاشف الہاشمی صاحب رحمہ اللہ کے لکھے ہوئے ہیں، بقیہ کام حضرت والا نے کیا ہے۔ ( اضافہ: الحمدللہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتھم نے یہ تفسیر مکمل کردی ہے، اور شائع ہوگئی ہے، ابتدا کے نو پارے جو حضرت مولانا محمد عثمان کاشف الہاشمی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھے تھے، اسی انداز اور طرز پر ان نو پاروں کی تفسیر بھی لکھ رہے ہیں، اور سورۂ بقرہ مکمل ہوگئی ہے )۔

‍ڈاونلوڈ لنک: تفسیر ہدایت القرآن       مکمل 8 جلدیں

(۲) الفوزالکبیر کی تعریب جدید : یہ سابقہ تعریب کی تہذیب ہے، دار العلوم دیوبند اور دیگر مدارس عربیہ کے نصابِ درس میں داخل ہے۔

ڈاونلوڈ لنکالفوزالکبیر کی تعریب جدید

(۳) العون الکبیر : یہ الفوز الکبیر کی عربی شرح ہے، پہلے قدیم تعریب کے مطابق تھی، اب جدید تعریب کے مطابق کر دی گئی ہے۔

(۴) فیض المنعم : یہ مقدمۂ مسلم شریف کی معیاری اردو شرح ہے، جو ترکیب، حل لغات اور فن حدیث کی ضروری بحثوں پر مشتمل ہے۔

(۵) تحفہ الدرر : یہ نخبۃ الفکر کی بہترین اردو شرح ہے، کتب حدیث پڑھنے والوں، خصوصاً مشکوۃً شریف پڑھنے والوں کے لئے نہایت قیمتی سوغات ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: تحفہ الدرر

ڈاونلوڈ لنک: (english translation) تحفہ الدرر

(۶) مبادی الفلسفہ : اس میں فلسفہ کی تمام اصطلاحات کی عربی زبان میں مختصر اور عمدہ وضاحت کی گئی ہے، دارالعلوم دیوبند، اور دیگر مدارس عربیہ کے نصاب درس میں داخل ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: مبادی الفلسفہ 

(۷) معین الفلسفہ : یہ مبادیِ الفلسفہ کی بہترین اردو شرح ہے، اور حکمت وفلسفہ کے پیچیدہ مسائل کی عمدہ وضاحت پر مشتمل معلومات افزا کتاب ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: معین الفلسفہ

(۸) مفتاح التہذیب : یہ علامہ تفتازانی کی ’’تہذیب المنطق ‘‘کی ایسی عمدہ شرح ہے، کہ اس سے ’’شرح تہذیب‘‘جو مدارس عربیہ کے نصاب درس میں داخل ہے، خوب حل ہو جاتی ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: مفتاح التہذیب

(۹) آسان منطق : یہ تیسیرا لمنطق کی تہذیب ہے، دارالعلوم دیوبند اور بہت سے مدارس میں ’’تیسیرالمنطق‘‘کی جگہ پڑھائی جاتی ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: آسان منطق

(۱۰) آسان نحو (دو حصے ) : نحو کی ابتدائی عربی کتابوں میں تدریج کا لحاظ نہیں رکھا گیا، یہ کتاب اسی ضرورت کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے، یہ دوحصے پڑھاکر علم نحو کی کوئی بھی عربی کتاب شروع کرائی جاسکتی ہے۔ زبان آسان اور انداز بیان سلجھا ہوا ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: آسان نحو (دو حصے )

(۱۱) آسان صرف (تین حصے ) : علم صرف کی جو کتابیں اردو میں لکھی گئی ہیں، ان میں عام طور پر تدریج کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے، جبکہ یہ بات نہایت ضروری ہے، یہ نصاب اسی ضرورت کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا ہے، یہ نصاب نہایت مفید اور بہت سے مدارس میں داخل درس ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: آسان صرف (تین حصے )

(۱۲) محفوظات (تین حصے ) : یہ آیات و احادیث کا مجموعہ ہے، جو طلبہ کے حفظ کے لئے مرتب کیا گیا ہے، بہت سے مدارس و مکاتب میں داخل نصاب ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: (english translation) محفوظات

(۱۳) آپ فتوی کیسے دیں ؟: یہ علامہ محمد امین بن عابدین شامی کی شہرۂ آفاق کتاب ’’شرح عقودرسم المفتی‘‘ کی نہایت عمدہ شرح ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: آپ فتوی کیسے دیں ؟

(14) کیا مقتدی پر فاتحہ واجب ہے ؟: یہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی قدس سرہ کی کتاب ’’توثیق الکلام‘‘ کی نہایت آسان عام فہم شرح ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: کیا مقتدی پر فاتحہ واجب ہے ؟

(۱۵) حیات امام ابوداؤد : اس میں امام ابوداؤد سجستانی کی مکمل سوانح، سنن ابی داؤد کا تفصیلی تعارف، اور اس کی تمام شروحات و متعلقات کا مفصل جائزہ، سلیس اور دلنشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: (english translation) حیات امام ابوداؤد

(۱۶) مشاہیر محدثین و فقہائے کرام اور تذکرہ راویان کتب حدیث : اس میں خلفاء راشدین، عشرۂ مبشرہ، ازواج مطہرات، بنات طیبات، مدینہ کے فقہائے سبعہ، مجتہدین امت، محدثین کرام، راویان کتب حدیث، شارحین حدیث، فقہائے ملت، مفسرین عظام، متکلمین اسلام اور مشہور شخصیات کا مختصر جامع تذکرہ ہے۔

(۱۷) حیات امام طحاوی : اس میں امام ابو جعفر طحاوی کے مفصل حالات زندگی، ناقدین پر رد، تصانیف کا تذکرہ، زبدۃ الطحاوی کی توضیح اور شرح معانی الآثار کا تعارف ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: (english translation) حیات امام طحاوی

(۱۸) اسلام تغیر پذیر دنیا میں : یہ مسلم یونیورسٹی علی گڈھ اور جامعہ ملیہ دہلی کے سمیناروں میں پڑھے گئے چار قیمتی مقالوں کا مجموعہ ہے۔

(۱۹) نبوت نے انسانیت کو کیا دیا؟ : یہ مقالہ جامعہ ملیہ دہلی کے ایک جلسہ میں پیش کیا گیا تھا، پہلے وہ علاحدہ شائع ہوا تھا، اب اس کو ’’اسلام تغیر پذیر دنیا میں ‘‘ کے ساتھ شامل کر دیا گیا ہے۔

(۲۰) داڑھی اور انبیاء کی سنتیں : ناخن تراشنے، حجامت بنوانے، مسواک کرنے، کلی اور ناک صاف کرنے، جسم کے جوڑوں کو دھونے، ختنہ کرنے، پانی سے استنجاء کرنے، بالوں میں مانگ نکالنے، مونچھیں تراشنے، اور داڑھی رکھنے کے متعلق، واضح احکامات، مسائل، دلائل اور فضائل کا مجموعہ ہے، داڑھی پر ہونے والے اعتراضوں کے جوابات بھی اس کتاب میں شامل ہیں۔

ڈاونلوڈ لنک:  داڑھی اور انبیاء کی سنتیں

(english translation) داڑھی اور انبیاء کی سنتیں

(۲۱) حرمت مصاہرت : اس میں سسرالی اور دامادی رشتوں کے مفصل احکام، اور ناجائز انتفاع کا مد لل حکم بیان کیا گیا ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: حرمت مصاہرت

(۲۲) تسہیل ادلۂ کاملہ : یہ حضرت شیخ الہند کی مایۂ ناز کتاب ’’ادلۂ کاملہ‘‘ کی نہایت عمدہ شرح ہے، اس میں غیر مقلدین کے چھیڑے ہوئے دس مشہور مسائل کی مکمل تفصیل ہے، یہ شیخ الہند اکیڈمی سے شائع ہوئی ہے۔

(۲۳) حواشی وعناوین ایضاح الادلۃ : ایضاح الادلۃ حضرت شیخ الہند کی شہرۂ آفاق کتاب ہے، اس پر موصوف نے نہایت مفید حواشی ارقام فرمائے ہیں، اور ذیلی عناوین بڑھائے ہیں، یہ کتاب بھی شیخ الہند اکیڈمی سے شائع ہوئی ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: حواشی وعناوین ایضاح الادلۃ

(۲۴) حواشی امداد الفتاوی : موصوف نے قیام راندیر کے زمانے میں یہ حواشی لکھنے شروع کئے تھے، یہ حواشی بھی اہل علم میں وقعت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

(۲۵) افادات نانوتوی : یہ موصوف کا ایک نہایت قیمتی مضمون ہے، جس کو دارالعلوم اشرفیہ راندیر کی تدریس کے زمانہ میں ارقام فرمایا تھا، اور اسی زمانہ میں الفرقان لکھنو میں قسط وار شائع ہوا تھا۔

(۲۶) افادات رشیدیہ : یہ موصوف کا دوسرا نہایت مفید مضمون ہے، جس کو دارالعلوم دیوبند کی تدریس کے آغاز میں ارقام فرمایا تھا، اور اسی وقت رسالہ دارالعلوم دیوبند میں قسط وار شائع ہوا تھا۔

(۲۷) رحمۃ اللہ الواسعۃ : یہ حجۃ اللہ البالغہ کی مبسوط اردو شرح ہے، حجۃ اللہ البالغہ کی تشریح ایک بھاری قرضہ تھا، جو ڈھائی سوسال سے امت کے ذمہ باقی چلا آ رہا تھا۔

ڈاونلوڈ لنک: رحمۃ اللہ الواسعۃ

(۲۸) تہذیب المغنی : المغنی علامہ محمد طاہر پٹنی قدس سرہ کی اسماء رجال پر بہتر ین کتاب ہے، موصوف نے اس کی عربی میں شرح لکھی ہے۔

(۲۹) زبدۃالطحاوی : یہ امام طحاوی کی شہرۂ آفاق کتاب ’’شرح معانی الآثار‘‘ کی عربی تلخیص ہے۔

(۳۰ ) کامل برہانِ الٰہی : رحمۃ اللہ الواسعہ میں مفتی صاحب نے عنوان قائم کرکے، جو حجۃ اللہ البالغہ کی آسان شرح کی ہے، اس کو علاحدہ کرلیا ہے، اور ہلکی چار جلدوں میں مذکورہ نام سے، یہ نئی کتاب تیار کی ہے، اس میں حجۃ اللہ البالغہ کی عربی عبارت، ترجمہ، لغات اور تشریحات شامل نہیں، اب یہ عام مطالعہ کی ایک بہترین کتاب بن گئی ہے، جو لوگ حجۃ اللہ البالغہ حل نہیں کرنا چاہتے، صرف اس کے مضامین پڑھنا چاہتے ہیں، ان کے لئے یہ قیمتی سوغات ہے، زبان آسان اور سلیس ہے، ہر قاری بے تکلف اس کا مطالعہ کرسکتا ہے

(۳۱) حجۃ اللہ البالغہ عربی: ( دو حصے ) حضرت مفتی صاحب نے حجۃ اللہ البالغہ پر عربی حاشیہ تحریر فرمایا ہے، جو دو جلدوں میں طبع ہوگیا ہے، عربی خواں حضرات حاشیہ کی مدد سے کتاب حل کرسکتے ہیں، اور درس میں بھی اس کو سامنے رکھا جاسکتا ہے۔

( ۳۲ ) ہادیہ شرح کافیہ : کافیہ : علم نحو کا مشہور ومقبول متنِ متین ہے، اس کی عبارت سلیس اورآسان ہے، مگر اس آسان کتاب کو، طریقۂ تدریس نے مشکل بنادیا ہے۔ حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری مدظلہ نے اس پر یہ کام کیا ہے، کہ کافیہ کو مفصل ومرقم کیا ہے، اس کے ہر مسئلہ، اور ہر قاعدہ کو علاحدہ کیا ہے، پھر اس کی نہایت آسان شرح لکھی ہے، اورشروع میں کافیہ پڑھانے کا طریقہ بیان کیا ہے، اور قدیم طرز سے ہٹ کر کافیہ کس طرح طلبہ کےذہن نشین کی جائے اس کے لئے” مشقی سوالات” دئیے گئے ہیں۔

ڈاونلوڈ لنک: ہادیہ شرح کافیہ

( ۳۳ ) وافیہ شرح کافیہ : یہ کافیہ کی عربی شرح ہے، اس میں وہی مفصل ومرقم متن ہے، اور حاشیہ میں عربی شرح لکھی گئی ہے، تاکہ طلبہ درس میں اس کو سامنے رکھ کر پڑھ سکیں۔

(۳۴ ) تحفۃ الالمعی شرح سنن الترمذی : یہ حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری مدظلہ کے دروسِ ترمذی کا مجموعہ ہے، آٹھ جلدوں میں طبع ہوچکا ہے، جو ترمذی شریف جلد ثانی مع شمائل ترمذی پر مشتمل ہے، مقدمہ: نایاب اور قیمتی معلومات پر مشتمل ہے اور شرح کا امتیاز یہ ہے کہ اس میں مدارکِ اجتہادبیان کئے گئے ہیں، نیز ترمذی شریف کی عبارت صحیح اعراب کے ساتھ دی گئی ہے اور کتاب کا ہر ہر لفظ حل کیا گیا ہے، شروع میں کتاب العلل کی شرح بھی ہے، جو ایک قیمتی سوغات ہے۔ غرض یہ شرح ہر مدرس کی ضرورت اور حدیث کے ہر طالب علم کی حاجت ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: تحفۃ الالمعی شرح سنن الترمذی

( ۳۵ ) تحفۃ القاری شرح صحیح البخاری : یہ دارالعلوم دیوبند میں دئیے گئے بخاری شریف کے دروس کا مجموعہ ہے، جو بارہ جلدوں پر مشتمل ہے، اس شرح کی خاص بات یہ ہے، کہ یہ نہ تو اتنی طویل ہے، کہ آدمی اس سے استفادہ ہی نہ کر سکے، اور نہ اتنی مختصر ہے، کہ کھولتے ہی ختم ہوجائے۔ پوری کتاب میں راہ اعتدال کو پکڑ کے رکھا گیا ہے، اور کہیں آپ کو تشنگی یا بوریت محسوس نہیں ہوگی، بالخصوص وہ حضرات جو مدارس میں اس اہم کتاب کو پڑھا رہے ہیں، یا حدیث کی کوئی بھی کتاب پڑھا رہے ہیں، انکے لئے یہ کتاب خاصہ کی چیز ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: تحفۃ القاری شرح صحیح البخاری

(۳۶ ) علمی خطبات : یہ مفتی صاحب دامت برکاتھم کے علمی وتحقیقی خطبات کا مجموعہ ہے، جو دوحصوں پر مشتمل ہے، اساتذہ، طلبہ، اور عوام کےلئے قیمتی سوغات ہے، ان خطبات میں نہایت قیمتی باتیں بیان کی گئی ہیں۔

ڈاونلوڈ لنک: علمی خطبات 

(۳۷ ) مفتاح العوامل شرح شرح مأۃ عامل : یہ حضرت مولانا فخرالدین احمد صاحب قدس سرہٗ سابق شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کی تصنیف ہے، حضرت مفتی صاحب دامت برکاتھم نے اس کی قابل قدر خدمت کی ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: مفتاح العوامل شرح شرح مأۃ عامل

( ۳۸ ) گنجینۂ صرف شرح پنج گنج : یہ کتاب بھی حضرت مولانا فخرالدین صاحب قدس سرہٗ کی تصنیف ہے، حضرت مفتی صاحب دامت برکاتھم نے اس کی بھی قابل قدر خدمت کی ہے۔

(۳۹ ) ارشاد الفہوم شرح سلم العلوم : منطق کی کتابوں میں سلم انتہائی دقیق کتاب مانی جاتی ہے، اور کچھ طریقہٴ تدریس نے بھی اس کتاب کو مشکل بنادیا ہے، یہ کتاب سلم کی ایسی شرح ہے، کہ مشکل سے مشکل مقامات بھی سہل انداز سے حل ہوجاتے ہیں۔

ڈاونلوڈ لنک: ارشاد الفہوم شرح سلم العلوم

(۴۰ ) دین کی بنیادیں اور تقلید کی ضرورت : یہ کتاب چند تقریروں کا مجموعہ ہے، جس میں دین اسلام کی بنیادوں اور تقلید کی ضرورت کو عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: (english translation) دین کی بنیادیں اور تقلید کی ضرورت

( ۴۱ ) فقہ حنفی اقرب الی النصوص ہے : غیر مقلدین کہتے ہیں، کہ فقہ حنفی کی بنیاد قیاس پر ہے، اس کتابچہ میں غیر مقلدین کے اس پروپیگنڈہ کا جواب دیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے، کہ فقہ حنفی کی بنیاد نصوص پر ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: فقہ حنفی اقرب الی النصوص ہے

( ۴۲ ) آسان فارسی قواعد : اس کتاب کے دو حصے ہیں، بہت سے مدارس میں تیسیر المبتدی کی جگہ یہ کتاب داخلِ نصاب ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: آسان فارسی قواعد 

( ۴۳ ) مبادی الاصول : یہ عربی کتاب اصولِ فقہ میں ہے ، بہت سے مدارس میں اصول الشاشی سے پہلے یہ کتاب پڑھائی جاتی ہے، اور داخل نصاب ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: مبادی الاصول

(۴۴ ) معین الاصول : یہ مبادی الاصول کی آسان اردو شرح ہے، اصول الشاشی، نور الانوار اور حسامی کے طلبہ کےلئے نہایت مفید کتاب ہے۔

ڈاونلوڈ لنک: معین الاصول

(۴۵) شرح علل الترمذی : یہ ترمذی شریف کی کتاب العلل کی عربی شرح ہے،اس میں نہایت آسان زبان میں کتاب العلل کو سمجھا گیا ہے۔

(۴۶ ) مسلم پرسنل لا اور نفقۂ مطلقہ : یہ کتابچہ دفترِ اہتمام دارالعلوم دیوبند سے شائع کیا گیا تھا، اس میں مسلم پرسنل لا کی اہمیت، اور نفقۂ مطلقہ کے سلسلہ میں عدالت عالیہ کی طرف سے صادر ہونے والے فیصلے پر علمی اور فقہی انداز میں نقد کیا گیا ہے، اور نفقۂ مطلقہ پر ہونے والے اعتراضات کے مسکت جوابات دئیے گئے ہیں۔

(47) جلسۂ تعزيت كي شرعي حكم:

ڈاونلوڈ لنک:جلسۂ تعزيت كي شرعي حكم

 تصانیف کا مجموعہ اس لنک سے ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہے 

1 Comments on “مفتی سعید احمد پالنپوری کی تصانیف اور اس کا ڈاونلوڈ لنک

  1. ماشاء اللہ بہت اچھا اور خوب مفید ہے،،،
    اسکے قبر کو رب کریم نے برد اور جنة الفردوس کو اسکامأوى بنادے۔
    ماشاء الله جيد جدا ومفيد جدا،،
    سقى الله ثراه و جعل الجنة مثواه،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes:

<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>