حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کی تصانیف جو شائع ہو کر مشرق و مغرب میں پھیل چکی ہیں، ان کا تعارف اور ڈاونلوڈ لنک درج ذیل ہے : (۱) تفسیر ہدایت القرآن : یہ مقبول عام و خاص تفسیر ہے، پارہ ۳۰ اور ایک تا ۹ حضرت مولانا محمد عثمان کاشف الہاشمی صاحب رحمہ اللہ کے لکھے ہوئے ہیں، بقیہ کام حضرت والا نے کیا ہے۔ ( اضافہ: الحمدللہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتھم نے یہ تفسیر مکمل کردی ہے، اور شائع ہوگئی ہے، ابتدا کے نو پارے جو حضرت مولانا محمد عثمان کاشف الہاشمی صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ...